کرونا مریضوں میں کمی ،برطانوی کرکٹ سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرنے لگے

اوول کرکٹ گرائونڈ میں ٹی ٹونٹی بلاسٹ میچ کیلئے 2500 تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 ستمبر 2020 14:32

کرونا مریضوں میں کمی ،برطانوی کرکٹ سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرنے لگے
اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 ستمبر 2020ء ) انگلینڈ میں کرکٹ میدانوں کی رونق لوٹنے لگی۔ اوول کرکٹ گرائونڈ میں ٹی ٹونٹی بلاسٹ میچ کیلئے 2500 تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ۔ کورونا کی وجہ سے انگلینڈ میں عائد پابندی نے تقریباً پورا انٹرنیشنل کرکٹ سیزن خالی گرائونڈ میں کرانے پر مجبور کیا ۔ یاد رہے کہ اب تک برطانیہ میں کوروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد تین لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے اور 46 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر جولائی تک 10 لاکھ ملازمین میں سے 7 لاکھ سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں مصروف برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کو عجیب مشکل کا سامنا ہے اور وہ ہے مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے کمی آنا۔

(جاری ہے)

درحقیقت سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اتنی تیزی سے کمی آرہی ہے کہ ویکسین کی کامیابی کے امکانات گھٹ کر 50 فیصد رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک حالیہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ برطانوی پاکستانیوں اور برطانوی سیاہ افریقی باشندوں میں کوورونا وائرس ہونے کا اور اس سے اموات کا خطرہ سفید فام مقامی آبادی سے 2.5 گنا زیادہ ہے۔                                                           
وقت اشاعت : 05/09/2020 - 14:32:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :