پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں :ڈیوڈ وارنر

تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کھیلنے میں بہت اچھا محسوس ہوا :آسٹریلوی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 ستمبر 2020 14:58

پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں :ڈیوڈ وارنر
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 ستمبر 2020ء ) آسٹریلیا کے سابق نائب کپتان اور اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ میدان میں جاؤ، کھیلو اور واپس آ جاؤ، کوئی گالی نہیں، طنزیہ فقرے نہیں، تماشائیوں کی عدم موجودگی میں یہ ایک ایسی سیریز ہے جس میں ہوم میچز جیسا فائدہ حاصل ہے، اس ماحول میں بڑا اچھا محسوس ہوا۔

یاد رہے کہ 2013ء کی ایشز سیریز کے دوران برمنگھم کے ایک بار میں برطانوی کپتان جو روٹ کو مکا مارنے کے بعد سے ڈیوڈ وارنر کے خلاف انگلینڈ کے تماشائیوں کا رویہ رہا ہے، اوپنر پر 2018ء میں بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی لگی تو ورلڈ کپ اور ایشیز سیریز میں کم بیک پر بھی ان کو تلخ الفاظ سننے کو ملتے رہے۔                                                                                                                           
وقت اشاعت : 05/09/2020 - 14:58:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :