کرسٹیانو رونالڈو ماسک پہننا بھول گئے، گراؤنڈ سٹاف نے یاد دلایا

پاؤں کے انگوٹھے پر شہد کی مکھی کے کاٹنے کی وجہ سے رونالڈو مذکورہ میچ میں پرتگالی ٹیم کا حصہ نہیں تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 ستمبر 2020 16:04

کرسٹیانو رونالڈو ماسک پہننا بھول گئے، گراؤنڈ سٹاف نے یاد دلایا
لزبن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 ستمبر 2020ء ) دنیا کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سٹیڈیم میں ماسک پہننا بھول گئے جس پر میدان عملے کی خاتون اہلکار نے کھلاڑی کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ میں پرتگال کے 35 سالہ سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے ساتھ ماسک لے کر تو آئے لیکن اسے پڑوس والی کرسی پر رکھ میچ دیکھنے لگے، سٹیڈیم سٹاف نے انہیں ماسک پہننا یاد دلایا تو فٹ بالر نے پہن لیا۔

رونالڈو کے پاؤں کے انگوٹھے پر شہد کی مکھی کے کاٹنے کی وجہ سے وہ مذکورہ میچ میں اپنی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن گراؤنڈ میں بیٹھ کر اپنے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل میچز میں 99 گولز بنا چکے ہیں انہیں گول کی سنچری مکمل کرنےکے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا کیوں کہ منگل کو سوئیڈن کیخلاف ہونیوالےمیچ میں بھی رونالڈو کی شرکت مشکوک ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپین پرتگال کی ٹیم کروشیا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ میچ کے دوران سٹیڈیم میں کرونا کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جارہا ہے، رونالڈو کو ماسک کا یاد دلانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
وقت اشاعت : 07/09/2020 - 16:04:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :