یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ،سابق ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد نے افتتاح کردیا

میجرراجہ عزیز بھٹی شہید الیون نے افتتاحی میچ میں میجر اکرم شہید الیون کو 43کے مقابلے 49باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی

پیر 7 ستمبر 2020 16:39

یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ،سابق ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد نے افتتاح کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے KBBAکے سرپرست سابق ڈپٹی کمشنر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ وطن کی ترقی اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں آج یوم دفاع اس عزم کے ساتھ منا نا چاہیئے کہ ہم دفاع وطن کے لئے اپنے شہداء کے مشن کی تکمیل کو یقینی بنا ئیں گے اور وطن کی سلامتی و حفاظت کے لئے اپنی افواج کے اُن جانباز سپوتوں کی طرح اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ،اس ہم دن پر شہداء کی یاد میں منعقدہ اس باسکٹ بال ایونٹ پر میں منتظمین کو نہ صرف مبارکباد دوں گا بلکہ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے جو بھی مدد مجھ سے درکار ہوگا میں ہمیشہ کروں گا تقریب میں پولیس بینڈ نے قومی نغموں کی دھن پر شاندارمظاہرہ کیا اس موقع پر PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،KPTکے جنرل منیجر اسپورٹس کرنل (ر) سید بصیر عالم ،PSWAکی صدر شاہدہ پروین کیانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،SPٹریفک سائوتھ زون محمد احمد بیگ،KBBAکے صدر غلام محمد خان ، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاک امریکن کلچرل سینٹر کے صدر مخدوم ریاض حسین ،عبدالناصر ،محمد یعقوب ،حمیرہ صدیقی ،آصف عظیم ،زعیمہ خاتون ،غلام عباس ایڈوکیٹ ،محمد حیدر خان اور ذوالفقار عباس خان، کے علاوہ متعدد اسپورٹس آرگنائزرز اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی سید صلاح الدین احمدنے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ PAFباسکٹ بال باسکٹ بال چمپئن شپ کے شاندار انعقاد کے لئے KBBAبہترین انتظامات کو یقینی بنا ئیگی انہوںنے یوم دفاع پر کورٹ میں موجود سینکڑوں خواتین کی موجودگی اور جذبہ حب الوطنی پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا قبل ازیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر الیون نے مد مقابل میجر اکرم شہید نشان حیدر الیون کو 43کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے حمزہ خواجہ 16،حسن اقبال 12،ہمایوں اسلم نے 10اور فیضان یوسف نے 8جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے انجینئر زین العابدین 14،نوفل علی 12اور شارق وسیم نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ ،زاہد ملک اور ظفر اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر محمد نعیم ،اور ممتاز احمد تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) سید عارف حسن کا تحریری پیغام KBBAکے مشیر قانونی غلام عباس جمال ایڈوکیٹ نے پڑھ کر سنایا ۔
وقت اشاعت : 07/09/2020 - 16:39:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :