یوم ِدفاع کے حوالہ سے سرگودہا میں ہاکی میچ کا انعقاد،میجرعزیز بھٹی شہیدالیون نے جیت لیا

پیر 7 ستمبر 2020 17:26

یوم ِدفاع کے حوالہ سے سرگودہا میں ہاکی میچ کا انعقاد،میجرعزیز بھٹی شہیدالیون نے جیت لیا
سرگودہا۔07ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالہ سے آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم سرگودہا میں نمائشی میچ راشد منہاس شہیدالیون اور میجر عزیز بھٹی شہید الیون کے مابین کھیلا گیا،جو میجر عزیز بھٹی شہیدایلیون نی4-6سے جیت لیا ۔تقسیم ِانعامات کی تقریب کے مہمان ِخصوصی میجر جنرل آصف محمود گورائیہ جبکہ دیگر مہمانوںمیں بریگیڈیئر جولین معظم،ڈائریکٹر اسپورٹس بریگیڈئیر ظہیر، اولمپیئر سلیم ناظم، شبیراحمد، منظورالحسن،ڈپٹی کمشنرسرگودہا عبداللہ نیئرشیخ،چیئر مین پی ایچ اے محمود بخش گیلانی ، سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن ملک عامر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرمنظر شاہ،صدر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن ملک طارق اعوان ،سول و آرمی افسران کے علاوہ شائقین ہاکی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

مہمان ِخصوصی نے جیتنے والی ٹیم کے علاوہ رنر اپ کے ممبران کو حوصلہ افزائی کے انعامات دیئے۔انہوں نے کھلاڑیوں کے ٹیم سپرٹ کے جذبات کو سراہا اور شاندار کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے تہوار کی مناسبت سے نمائشی میچ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنرکی کاوشوں کو سراہا۔قبل ازیں اسٹیڈیم آمد پر ڈپٹی کمشنراور دیگر آرمی و سول افسران نے مہمان ِخصوصی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر قومی کھیل ہاکی کے فر وغ کے لئے کھلاڑیوں میںآرمی اسپورٹس بور ڈ کی طرف سے مفت ہاکیا ں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ تیر اندازی اور آرمی بینڈ پر ترانے کی دھن کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔جنر ل آفیسر کمانڈنگ نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی فوج ہر محاز پر دشمن کا مقابلہ کرنے کی بھر پور قوت رکھتی ہے،اس کا مظاہرہ گذشتہ سال دو بھارتی جہازوں کی تباہی کی صورت میں کیا گیا۔

پاکستان امن پسند ملک ہے ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ نوجوان منشیات کی لعنت سے دور رہیں۔کھیلوں کو فروغ دیں اورسوشل میڈیا کے لئے محدود وقت رکھیں ۔انہوں نے نومبر میں آل پاکستان شہداء ہاکی ٹورنامنٹ کروانے کا بھی اعلان کیا جس کے تمام تر انتظامات آرمی اسپورٹس بورڈ کرے گا اور ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔انہوں نے آسٹروٹرف اسٹیڈیم میں سایہ کے لئے شیڈ بنانے میں مدد کا بھی اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 07/09/2020 - 17:26:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :