ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے تڈیج پوگاآر نے نواں مرحلہ جیت لیا

منگل 8 ستمبر 2020 12:39

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے تڈیج پوگاآر نے نواں مرحلہ جیت لیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے پائو سے لاریونس تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک پہاڑ پر تھا اور سائیکل سواروں نے 153 کلو میٹر پر محیط مشکل فاصلہ طے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سلویینا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 55 منٹ اور 17 سیکنڈز میں طے کرکے نواں مرحلے جیت لیا۔ سلوینیا کے ہی سائیکلسٹ پریموز روگلک نے ریس کے نویںمرحلے میں دوسری جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سائیکل سوار مارک ہیرسچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی پر سلوینیا کے پریموز روگلک کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلی27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/09/2020 - 12:39:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :