پاکستانی بلے باز سوئنگ ہوتی گیندیں نہیں کھیل سکتے، تکنیک بہتر بنانا ہوگی ،شعیب اختر

جمعرات 9 جنوری 2014 16:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی بلے باز سوئنگ ہوتی ہوئی گیندیں نہیں کھیل سکتے، تکنیک بہتر بنانی ہوگی۔ ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہاکہ پاکستانی بلے باز،تو چل میں آیا کرتے ہیں۔ پاکستانی بلے باز سوئنگ ہوتی گیندیں نہیں کھیل سکتے۔شعیب اختر نے کہا کہ غلط پلاننگ کی وجہ سے پاکستان نے پہلے ہی دن ہمت ہار دی ہے اور اب ٹیم کا میچ جیتنا مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اپنی قوت کے مطابق میچ نہیں کھیلا۔ہماری قوت ہمارے اسپن بولر ہیں تاہم وکٹ فاسٹ بولنگ کے لئے بنا دی گئی ہے۔پاکستان کی ہوم سیریز میں ہمیں سعید اجمل اور عبدالرحمن کے لئے وکٹیں بنانی چاہیے تھی تاہم ہم نے ہوم ایڈوانٹیج گنوادیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ پاکستان ٹیم میں بہتری آئے۔سارے غلط فیصلے ٹیم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بیٹنگ کے دوران بیٹسمینوں نے غلط شاٹس کا انتخاب کیا۔رمیز راجا نے کہا کہ اگر میں کپتان ہوتا تو راحت علی کی جگہ عبدالرحمن پر چانس لیتا۔

وقت اشاعت : 09/01/2014 - 16:08:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :