پاک زمبابوے سیریز کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع،سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 ستمبر 2020 16:07

پاک زمبابوے سیریز کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا ابتدائی شیڈول زمبابوے کرکٹ بورڈ سے شیئر کر لیا جسے آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے بھی زمبابوے کرکٹ کو آگاہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت اولین ترجیح ہوگی۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ پاک زمبابوے سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بائیو سیکور ماحول کے انتظامات سے بھی استفادہ کرے گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی ہے، جب کہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین سے بھی بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مدد لی جا رہی ہے۔ ‏ واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے، جب کہ سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 09/09/2020 - 16:07:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :