وسیم اکرم کی طرح کوئی بال سوئنگ نہیں کرسکتا: ٹرینٹ بولٹ

پاکستانی فاسٹ بائولر کی بائولنگ نے بہت متاثر کیا: کیوی پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 ستمبر 2020 17:46

وسیم اکرم کی طرح کوئی بال سوئنگ نہیں کرسکتا: ٹرینٹ بولٹ
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2020ء ) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی طرح کوئی بالر گیند کو سوئنگ نہیں کرسکتا ۔ انسٹاگرام پر ایک سوال کے جواب میں ٹرینٹ بولٹ نے وسیم اکرم کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ان کے بہت سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں لیکن کوئی بھی وسیم اکرم کی طرح بال سوئنگ نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی وسیم اکرم کی بائولنگ نے انہیں بہت متاثر کیا۔

پاکستان کے 54 سالہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے 1984ء سے 2003ء کے دوران 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 اور 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 502 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ 31 سالہ ٹرینٹ بولٹ نے اب تک نیوزی لینڈ کے لیے 67 ٹیسٹ ، 90 ون ڈے اور 27 ٹی ٹونٹی مقابلے کھیل رکھے ہیں جن میں انہوں نے بالترتیب 267، 164 اور 39 وکٹیں لی ہوئی ہیں۔                                                                                   
وقت اشاعت : 10/09/2020 - 17:46:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :