دبئی ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دیدی

اتوار 12 جنوری 2014 15:58

دبئی ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔میچ کے پانچویں روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 359 رنز پر آؤٹ ہو گئی،سری لنکن ٹیم کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں سات وکٹوں پر 330 رنز کے ساتھ آخری دن کا کھیل شروع کیا تو اسے آغاز ہی میں سرفراز احمد 74 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد راحت علی آٹھ رنز پر ہی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔آف سپنر سعید اجمل اکیس رنز کے ساتھ ٹیم کا ٹوٹل 359 رنز تک پہنچا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان مصباح الحق ستانوے اور یونس خان ستتر رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔سری لنکا کی جانب سے لکمل نے چار،پردیپ ، ہیراتھ اور ایرانگا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔آئی لینڈرز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

وقت اشاعت : 12/01/2014 - 15:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :