پاکستان سپورٹس بورڈ نے 11 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا

ملازمین کی برطرفی کی وجہ اسلام ہائی کورٹ کے احکامات کو قرار دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ ستمبر 12:33

پاکستان سپورٹس بورڈ نے 11 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2020ء ) ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے گریڈ 19 سے 3 تک کے 11 ملازمین کی برطرفی کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام 11ملازمین اب سپورٹس بورڈ میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، برطرف کیے گئے ملازمین میں گریڈ 19 کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وجے کمار، گریڈ 17 کے پبلی کیشن آفیشر اظہر نثار شیخ، گریڈ 17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن سیل شازیہ اعجاز، گریڈ 16 کے آفس سپریڈنٹنٹ شیخ کاشف تبسم، گریڈ 16 کے آفس سپریڈنٹنٹ غلام تقی خان بوسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

برطرف کیے گئے دیگر ملازمین میں گریڈ 14 کے سٹینو ٹائپسٹ عامر جاوید خان،گریڈ 9 کے سائونڈ سسٹم آپریٹر خالد محمود،بی پی ایس 6 کے لیڈینگ فائر مین آصف مطلوب،بی پی ایس 3 کے 3 لیب اٹینڈنٹ محمد ابرار،عاطف ضیاء،شہناز اختر شامل ہیں۔ ملازمین کی برطرفی کی وجہ اسلام ہائی کورٹ کے احکامات کو قرار دیا گیاہے۔ اس حوالے سے جب پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان اعظم ڈار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا نمبر بند تھا۔                                                                                                                                             

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/09/2020 - 12:33:51

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments