ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی تربیت شروع

ہفتہ 12 ستمبر 2020 17:47

ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی تربیت شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کراچی میں شروع ہوگئی ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ اس ایلیٹ یوتھ نیٹ بال پروگرام کے تحت 50 سے زائد خواتین کھلاڑی تربیت کررہی ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز انوار احمد انصاری اور شازیہ یوسف کے علاوہ جونیئر کوچ نیشا سلطان جدید اور اعلی تربیت دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان خواتین کھلاڑیوں میں سے ہی جونیئر ٹیموں کا انتخاب کرکے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/09/2020 - 17:47:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :