پی سی بی کی عبوری کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے حتمی فیصلے تک کوچ ، منیجر ، چیف سلیکٹر کا تقرر موخرکردیا،ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ سکیورٹی منیجر کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائیگا

بدھ 15 جنوری 2014 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے عدالت سے چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے حتمی فیصلے تک قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ، منیجر اور چیف سلیکٹر کا تقرر موخرکردیا۔ عبوری کمیٹی کا اجلاس پی سی بی کے قائمقام چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس میں ممبران چیف سیکرٹری پنجاب نویداکرم چیمہ، سبحان احمد، شہریار خان، سابق کرکٹرز ظہیر عباس، ہارون الرشید سیکرٹری سلمان نصیر قانونی مشیر تفضل رضوی نے شرکت کی۔

اجلاس میں بورڈ کے قانونی معاملات پرغور کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں غیر ملکی کوچ ڈیوواٹمور کی جگہ نئے کوچ کی تقرری سمیت دیگر تقرریاں عدالتی فیصلے تک موخر کردی گئی۔جبکہ ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ سکیورٹی منیجر کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کینسر کے مرض میں مبتلا سابق لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کو پانچ لاکھ روپے دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

عبوری کمیٹی کے اجلاس میں ممبران کو قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا ء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں بھی تازہ ترین اقدامات سے آگا ہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ پی سی بی کو دورہ بنگلہ دیش کے سلسلہ میں نہ صرف حکومت پاکستان کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھنا چاہئے بلکہ پی سی بی کے جی ایم ویجیلنس اینڈ سیکورٹی کی 20 جنوری کو دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر مرتب کی جانے والی رپورٹ کا بھی انتظار کرکے اس کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔ ممبران کو پی سی بی کے عدالتوں میں چلنے والے معاملات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

وقت اشاعت : 15/01/2014 - 20:37:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :