ایران، حکومت مخالف ریسلنگ چیمپئن کھلاڑی کو سزائے موت دیدی گئی
27 سالہ نوید افکاری ریسلنگ چیمپئن تھے ، 2018ء میں حکومت مخالف مظاہروں میں شامل ہوئے تھے
ذیشان مہتاب اتوار 13 ستمبر 2020 12:57
تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 ستمبر 2020ء ) حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں ریسلنگ کے ملکی چیمپئن کو سزائے موت دیدی گئی۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملک کے نوجوان چیمپئن ریسلر نوید افکاری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ ریسلر کو سزائے موت نہ دینے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ بھی کی تھی جس میں ایرانی حکومت سے 27 سالہ نوجوان ریسلر کی زندگی تباہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
صوبے فارس کے جج کاظم موسوی نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ نوید افکاری کو 2018ء میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سکیورٹی گارڈ حسن ترکمان کو تیز دھار آلے سے بار بار ضربیں لگا کر قتل کرنے پر شیراز کی عدیل آباد جیل میں سزائے موت دی گئی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان ریسلر کو سزائے موت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ریسلر نوید افکاری اور ان کے بھائی کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کی سزا دی گئی ہے۔ یہ آزادی اظہار رائے کی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 13/09/2020 - 12:57:08
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی