پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے

انگلینڈ سیریز کی طرز پر احتیاطی اقدامات میں کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 ستمبر 2020 11:48

پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک زمبابوے سیریز کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ سیریز کی طرز پر احتیاطی اقدامات میں کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ زمبابوے کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے ساتھ کورونا پروٹوکول بھی بنا لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ طے کردہ پروٹوکول میں شامل ہیں۔ پی سی بی آئندہ ایک دو روز میں کورونا ایس او پیز زمبابوے کرکٹ بورڈ کو ارسال کرے گا، زمبابوے کرکٹ بورڈ انتظامات پر نظرثانی کر کے اپنی حکومت سے حتمی اجازت لے گا۔ پی سی بی رواں ہفتے کے آخر میں زمبابوے کرکٹ بورڈ کے تحریری جواب کا متنظر ہے جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی بیس اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز ملتان جبکہ تین ون ڈے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔                                                                                                   
وقت اشاعت : 15/09/2020 - 11:48:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :