کائی نیشیکوری، مارین کلک اور گریگور دیمتروف اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل ستمبر 13:23

کائی نیشیکوری، مارین کلک اور گریگور دیمتروف اٹالین اوپن ٹینس مینز ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) جاپان کے کائی نیشیکوری، کروشیا کے مارین کلک اور بلغاریہ کے گریگور دیمتروف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی البرٹ راموس قزاخستان کے الیگزرینڈ ببلک اور میزبان کھلاڑی گیانلوکا میجز ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

اٹلی کے دارالحکومت روم میں شروع ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف البرٹ راموس کو 6-4 اور 7-6(7-3) سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کروشیا کے مارین کلک نے قزاخستان کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر ببلک کو 6-7(4-7)، 6-2 اور 6-4سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائوند تک رسائی حاصل کرلی۔ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے پہلے رائونڈ میچ میں میزبان حریف کھلاڑی گیانلوکا میجر کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہر اکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/09/2020 - 13:23:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments