ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ایک دن آرام کے بعد 16 واں مرحلہ کل ہوگا

منگل 15 ستمبر 2020 16:40

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ایک دن آرام کے بعد 16 واں مرحلہ کل ہوگا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ایک دن آرام کے بعد 16 واں مرحلہ کل بدھ کو منعقد ہوگا۔ ریس کے 16 ویں مرحلے میں ایونٹ میں شریک سائیکلسٹس 164 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے جو لا ٹور ڈو پن سے ولاارڈ۔ڈی۔لانس تک پہاڑی پر ہے۔ اس سے قبل سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا تھا۔

سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے لیون سے گرینڈ کولمبیر تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک پہاڑ پر تھا۔ سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 34 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کرکے پندرہواں مرحلے جیت لیا تھا۔

یلو جرسی پر سلوینیا کے پریموز روگلک کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلی27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/09/2020 - 16:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :