انگلش پریمیئر لیگ،چیلسی نے برائٹن کو تین ایک سے شکست دیدی

منگل 15 ستمبر 2020 20:01

انگلش پریمیئر لیگ،چیلسی نے برائٹن کو تین ایک سے شکست دیدی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) انگلش میدانوں پر فٹبال کا بڑا میلہ بھی سج گیا، پریمئر لیگ میں چیلسی نے برائٹن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ چیلسی نے کھیل کا ا?غاز جارحانہ اندازمیں کرتے ہوئے 23 منٹ برتری حاصل کی۔ جورگینو نے پنلٹی کک پر پہلا اسکور کیا، دوسرے ہاف میں بھی فٴْل ایکشن نظر ا?ئے۔

(جاری ہے)

چیلسی نے مزید دو گول کر دیئے، حریف برائٹن کی طرف سے ٹروسرڈ نے واحد گول کیا۔

دوسرے میچ میں وولورہیمپٹن نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو دو صفر کی ہار سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف دونوں گول میچ شروع ہوتے ہی کیے گئے۔ تیسرے اور پھر چھٹے منٹ کے ہیڈر نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ ایس او پیز کے باعث خالی اسٹینڈز کے باوجود کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے سب کو پرجوش کر دیا۔
وقت اشاعت : 15/09/2020 - 20:01:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :