چیئرمین پی سی بی نے بحالی کے بعد گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس (کل) طلب کرلیا،اجلاس میں عبوری دور میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں‘ ذرائع

جمعہ 17 جنوری 2014 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین ذکاء اشرف نے بحالی کے بعد گورننگ باڈی کا اہم اجلاس کل ( ہفتہ ) کو طلب کرلیا جس میں عبوری دور میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنی بحالی کے بعد گورننگ باڈی کا پہلا باضابطہ اجلاس کل (ہفتہ ) کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کیا ہے ۔

اجلاس میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے دور میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مصباح الحق کو 2015ء تک کے ورلڈ کپ کیلئے کپتان برقرار رکھنے ،کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ ، بیرونی دوروں کے ائیر ٹکٹنگ اخراجات ، عبوری دور کے دیگر اخراجات کے حوالے سے تمام معاملات پر نظر ثانی کی جائے گی۔اس ضمن میں اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

وقت اشاعت : 17/01/2014 - 21:08:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :