جرمن سائیکلسٹ نیٹورڈی فرانس کا 16واں مرحلہ جیت لیا

بدھ 16 ستمبر 2020 15:26

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ٹور ڈی فرانس کا سولہواں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ لینارڈ کامنا نے جیت لیا۔جرمنی کے سائیکلسٹ نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، میدانی اور پہاڑی ٹریک پر رائیڈرز نے خوب جوش اور زور بازو دکھایا۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی فرانس کے 16 ویں مرحلے میں دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے، ایک سو چونسٹھ کلومیٹر کا فاصلہ میدانی اور پہاڑی سلسلہ سائیکل سواروں کی مہارتوں اور توانائیوں کا کڑا امتحان ثابت ہوا۔جرمنی کے لینارڈ کامنا نے زبردست جوش دکھایا، مقررہ فاصلہ سب سے پہلے چار گھنٹے بارہ منٹ اور باون سیکنڈ طے کیا، ایونٹ کی پہلی اور کیرئر کی دوسری جیت کا اعزاز پایا۔
وقت اشاعت : 16/09/2020 - 15:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :