انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ نوشہرہ میں شروع

پہلے میچ میں صوابی کی ٹیم مردان کو ایک گول سے ہراکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئی

بدھ 16 ستمبر 2020 15:30

انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ نوشہرہ میں شروع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ نوشہرہ میں شروع ہوگیا،پہلے میچ میں صوابی کی ٹیم مردان کو ایک گول سے ہراکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئی ،ناک آئوٹ سسٹم کے تحت کھیلے جانیوالے اس ایونٹ افتتاح کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا،جسکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضااوزگن تھے انکے ہمراہ ڈی ایس اوجمشید بلوچ ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرقاضی واجد ، نائب صدر حیات خان ،سیکرٹری امجد باچا اور اسسٹنٹ ڈی ایس اوذکاء اللہ سمیت دیگر حکام بھی موجودتھے ۔

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کے زیر اہتمام خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کا اآغازکردیاہے اس ضمن میں گزشتہ روزانٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،ان مقابلوںکامراہ، صوابی،چارسدہ،بونیر،مردان،ہری پور،ایبٹ آباد،سوات،کوہا ٹ کے ایک ایک ٹیم جبکہ نوشہرہ سے چار ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فاروق شیخ فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مردان اور صوابی کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیا،پہلے ہاف اور دوسرے ہاف میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جسکے بعد فیصلہ پیلٹی ککس کے ذریعے کیاگیا،جبکہ پیلٹی ککس میں صوابی کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کا میابی حاصل کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضااوزگن نے کہاکہ نوشہرہ ہر لحاض سے زرخیز ضلع ہے یہاں کے نوجوانوں نے دیگر شعبوں سمیت کھیلوں کی دنیامیں نوشہرہ بلکہ صوبے اور پاکستان کانام روشن کیاہے اس طرح کے مزید ٹیلنٹ کے تلاش کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور طریقے سے کام کررہی ہے انشاء اللہ نچلی سطح پر کرکٹ،والی بال،فٹ بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،جمناسٹک،آرچری اور دیگر کھیلوں کا باصلاحیت کھلاڑیوں کو پیداکرکے سامنے لائینگے،انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ کاہر ممکن تعاون کررہی ہے اور ڈی ایس اوجمشید بلو چ ایمانداری سے کام کررہے ہیں انشاء اللہ مستقبل میں اسکے بہتر نتائج نکلیںگے ۔

وقت اشاعت : 16/09/2020 - 15:30:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :