پی ٹی وی اور پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کے معاہدے پر دستخط کردیئے

تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت

بدھ 16 ستمبر 2020 16:32

پی ٹی وی اور پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کے معاہدے پر دستخط کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان ٹیلی وژن اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ دستخطوں کی تقریب بدھ کو یہاں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمند رپار پاکستانیز زلفی بخاری، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور اور سی ای او پی سی بی وسیم خان نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت 2023ء تک پاکستان میں ہونے والے تمام نشریاتی حقوق پی ٹی وی کے پاس ہوں گے اور تمام میچز پی ٹی وی سپورٹس تمام میچز دکھائے جائیں گے۔ 17 سال بعد پی ٹی وی کو پی سی بی سے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/09/2020 - 16:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :