اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز، برطانوی ٹینس سٹار کائل ایڈمونڈ کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

بدھ ستمبر 16:32

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز، برطانوی ٹینس سٹار کائل ایڈمونڈ ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) انگلینڈ کے ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈ کائل ایڈمونڈ اطالوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ مین میزبان کھلاڑی مارکو سیچینیٹو نے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں میزبان ٹینس کھلاڑی مارکو سیچینیٹو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25 سالہ برطانوی نمبر دو کائل ایڈمونڈ کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود ٹائی بریک پر اگلے دونوں سیٹس میں 7-6(9-7) اور 6-2 سے ہرا دیا۔

25 سالہ ایڈمونڈ نے روم میں پہلا سیٹ جیت کر مضبوط آغاز کیا اور بارش کے باعث کھیل معطل ہونے سے قبل کھیل 3-3 سے برابر تھا۔ بارش رکنے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو 27 سالہ میزبان مارکو سیچینیٹو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ٹائی بریک پر جیت لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/09/2020 - 16:32:32

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments