کرکٹ بورڈ مصباح سے ایک ذمہ داری واپس لینے کے موڈ میں نہیں

قومی ہیڈ کوچ کو تبدیل نہیں کیا جارہا، شعیب اختر کو ذمے داریاں دینے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں ہے: اعلی پی سی بی افسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ ستمبر 16:23

کرکٹ بورڈ مصباح سے ایک ذمہ داری واپس لینے کے موڈ میں نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر مصباح الحق سے ایک ذمے داری لینے کے موڈ میں نہیں ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق بدستور پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی کے ایک اعلی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ مصباح الحق کو تبدیل نہیں کیا جارہا، شعیب اختر کو ذمے داریاں دینے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر زور پکڑنے لگا تھا جس کے بعد پی سی بی نے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایک عہدہ واپس لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کی تھی ۔ پی سی بی نے مصباح پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک عہدہ واپس لینے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی حالانکہ مصباح الحق کی معاونت کے لیے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ سے لیکر بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور سپن بولنگ کوچ تک تمام سرکردہ لوگ موجود ہیں جبکہ سلیکٹرز میں 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی کوچز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019ء کے بعد مکی آرتھر کی چھٹی کرکے مصباح الحق کو 3 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔ مصباح الحق پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ 5 رکنی پینل کا متفقہ انتخاب تھے۔                                                                            

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/09/2020 - 16:23:17

Your Thoughts and Comments