فٹ بال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ لائنل میسی نے جیت لیا

126 ملین ڈالر سالانہ کما کرامیر ترین کھلاڑی، رونالڈو کا 117 ملین ڈالرز آمدنی کیساتھ دوسرا نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 ستمبر 2020 17:32

فٹ بال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ لائنل میسی نے جیت لیا
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2020ء ) فٹ بال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ سپر سٹار لائنل میسی نے جیت لیا، روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، نیمار کا تیسرا نمبر، محمد صلاح کو 5ویں پوزیشن ملی ۔ امریکا کے معروف بزنس میگزین نے زیادہ کمائیاں کرنے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کر دی، 126 ملین ڈالر سالانہ کمانے والے میسی امیر ترین کھلاڑی، بارسلونا اور ارجنٹائن کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا نمبر آیا، پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی سالانہ آمدن 117 ملین ڈالر بتائی گئی۔

96 ملین کی کمائی سے برازیلی فارورڈ نیمار اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔فرانس اور پی ایس جی کی طرف سے کھیلنے والے کِیلیان ایمباپے کی سالانہ آمدن 42 ملین ڈالر رپورٹ ہوئی، مصر اور لیورپول کے فٹبالر محمد صلاح کا 5واں نمبر ہے ، مسلمان کھلاڑی کی سالانہ آمدن 37 ملین ڈالر رپورٹ کی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایف سی بارسلونا کو میسی کے شامل ہونے سے قبل 64 ٹرافی جیتنے میں 105 سال کا طویل عرصہ لگا تھا، میسی کی شمولیت کے بعد 16 سالوں میں انہوں نے ٹیم کو 34 ٹرافی جتوائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ارجنٹائن کے فٹبالر لائنل میسی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بنے تھے ان کی آمدنی 127 ملین ڈالر تھی جبکہ رواں سال ان کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ برس بھی 109 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود تھے رواں سال ان کی آمدنی میں 8 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
فٹ بال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ لائنل میسی نے جیت لیا
وقت اشاعت : 16/09/2020 - 17:32:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :