سدرن پنجاب انڈر19ٹیم کی تشکیل کے لئے چارروزہ ٹرائلز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع

بدھ 16 ستمبر 2020 18:58

سدرن پنجاب انڈر19ٹیم کی تشکیل کے لئے چارروزہ ٹرائلز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع
ملتان ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سدرن پنجاب انڈر 19 ٹیم کی تشکیل کے لئے چار روزہ ٹرائلز گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوئیشیڈول کے مطابق ٹرائلز کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ملتان کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی چیف سلیکٹر جونیئر ٹیم سلیم جعفر اور کامران خان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا آج وہاڑی بہاولپور، لیہ، ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ، ساہیوال، لودھراں رحیم یار خان، خانیوال سمیت دیگر اضلاع کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کی فٹنس فیلڈنگ بیٹنگ اور باؤلنگ کے معیار کو جانچنے کے لئے 18 اور 19 ستمبر کو پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد سدرن پنجاب انڈر ،19 کے حتمی 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 16/09/2020 - 18:58:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :