- Home
- Sports
- News
- نیوزی لینڈ نے بھارت کوپہلے ون ڈے میں 24رنز سے شکست دیدی،293رنزکے جواب میں مہمان ٹیم 48.4اوورزمیں268رنزپرآؤٹ ..
نیوزی لینڈ نے بھارت کوپہلے ون ڈے میں 24رنز سے شکست دیدی،293رنزکے جواب میں مہمان ٹیم 48.4اوورزمیں268رنزپرآؤٹ ہوگئی،کوہلی کی سنچری رائیگاں
اتوار 19 جنوری 2014 20:55
نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیپیئر میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔میزبان ٹیم نے بھارت کو مقررہ 50 اوورز میں 293 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم اس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 48.4 اوورز میں 268 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔بھارت کی اننگز کے کامیاب ترین بلے باز ویرات کوہلی رہے جنہوں نے دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 111 گیندوں پر 123 رنز بنائے۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے سنچری بنائی ہو اور بھارت پھر بھی میچ ہار گیا ہو۔ویرات کوہلی نے اب تک ایک روزہ میچوں میں 18 سنچریاں بنائی ہیں جن میں سے 12 دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میچل مکیلنحاں نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ کوری اینڈرسن نے دو، ٹم سدی، ایڈم ملن اور کین ولیئمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے