ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش سے مایوس کھلاڑی بیرون ملک منتقل ہونا شروع

نوجوان انٹرنیشنل کرکٹر رمیزراجہ جونئیر پاکستان کو خیرباد کہہ کر امریکہ میں جابسے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 ستمبر 2020 11:55

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش سے مایوس کھلاڑی بیرون ملک منتقل ہونا شروع
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2020ء ) پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مستقبل سے مایوس ہوکر کھلاڑیوں نے بیرون ملک منتقل ہونا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ستمبر 2011ء میں پاکستان کے لیے 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد کبھی زیر غور نہ لائے جانے والے 33 سالہ آل راونڈر رمیزراجہ جونیئر نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) میں ملازم تھے اور پی ایس ایل میں معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کا بھی حصہ رہے ہیں جب کہ وہ بنگلا دیشں پریمیئر لیگ میں بیرسل بلز سکواڈ میں بھی شامل تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئرکی بیرون ملک منتقلی سے لاعلم نکلی، بورڈ نے 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ڈومیسٹک سیزن کے لیے رمیزراجہ جونیئرکا نام سندھ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں شامل کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ جونیئرکو امریکہ میں کھیلی جانے والی کرکٹ لیگ کے لیے مقامی کلب نے بھاری معاوضہ کے عوض 5 سالہ معاہدے کی پیش کش کی تھی جسےانہوں نے بخوشی قبول کرلیا۔                               
وقت اشاعت : 18/09/2020 - 11:55:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :