سندھ حکومت نے کاریگروں کو بھی استاد بنادیا ہے :شاہد آفریدی

3کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی کا حجم بڑھ رہا ہے،انفراسٹرکچر اور تعلیمی نظام تباہ ہورہا ہے،سندھ میں تعلیمی نظام کا یہ حال ہے کہ جنھیں ایپل اور بس کی سپیلنگ نہیں آتی وہ بھی استاد بنے ہوئے ہیں،کوئی کراچی کواپنا نہیں سمجھتا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 ستمبر 2020 12:18

سندھ حکومت نے کاریگروں کو بھی استاد بنادیا ہے :شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2020ء ) شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے 3 کروڑ کی آبادی والے شہر کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) کے زیر اہتمام منگوپیر روڈ کے وانگی گوٹھ میں واقع سکول میں ایک تقریب کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ وانگی گوٹھ سکول شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں رفاہی بنیادوں پر چلنے والے 8 سکولوں میں سے ایک ہے، یہ 8 سکول گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے تعاون سے چلائے جارہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی کے مسائل روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں، جس تیزی سے شہر کا حجم بڑھ رہا ہے اسی تیزی سے انفراسٹرکچر اور تعلیمی نظام بھی تباہ ہورہا ہے، المیہ یہ ہے کہ کوئی کراچی کو کوئی اپنا نہیں سمجھتا ، کراچی کو اون کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام کا یہ حال ہے کہ جنھیں ایپل اور بس کی سپیلنگ نہیں آتی وہ بھی استاد بنے ہوئے ہیں، سندھ حکومت نے گاریگروں کو بھی استاد بنادیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سندھ میں نادار گھرانوں کے بچوں میں خواندگی کے فروغ کے لیے فلاحی اداروں کی مشترکہ رفاہی مہم کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔
وقت اشاعت : 18/09/2020 - 12:18:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :