قومی ٹیم کیساتھ انگلینڈ جانیوالے ظفر گوہرکاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، 103 کھلا ڑی سینٹرل سٹیشن طلب

سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کیلئے رمادا ہوٹل ملتان اوربلوچستان اور سندھ کیلئے مرید کے کنٹری کلب لاہور سینٹرل سٹیشن مقرر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 ستمبر 2020 15:04

قومی ٹیم کیساتھ انگلینڈ جانیوالے ظفر گوہرکاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، 103 کھلا ڑی سینٹرل سٹیشن طلب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2020ء ) پی سی بی نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون سکواڈز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کل 103 کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو سنٹرل سٹیشنز میں طلب کرلیا ہے۔ ان تمام افراد کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ اب ان 103 افراد کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 18 ستمبر کو پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ان کی ٹیم کے لیے مقررہ سنٹرل سٹیشنز پر ہوگی۔

سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے رمادا ہوٹل ملتان جب کہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مرید کے کنٹری کلب لاہور کو سینٹرل سٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران سکواڈز میں شامل ہر فرد کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہائش دی جائے گی۔ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ دورئہ انگلینڈ میں پاکستانی سکواڈ کا حصہ تھے تاہم پی سی بی نے نام صیغہ راز میں رکھا ہے۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت ہونے کے بعد انہیں ٹیم سے الگ کرکے ان کی رہائش گاہ میں سیلف آئسولیٹ کردیا گیا ہے، پانچ روز بعد ان کا ایک اور ٹیسٹ ہوگا۔ رزلٹ منفی آنے کی صورت میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے سنٹرل اسٹیشن طلب کیا جائے گا۔ دورہ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے والے قومی کرکٹرز کو اپنے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ 22 ستمبرکو پی سی بی کےشعبہ میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز کو جمع کرانی ہے۔  

وقت اشاعت : 18/09/2020 - 15:04:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :