نائومی اوساکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث رواں سال ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس میں حصہ نہیں لیں گی

فرانس میں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنا منٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:04

نائومی اوساکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث رواں سال ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس میں حصہ نہیں لیں گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) یو ایس اوپن کی فاتح نائومی اوساکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث رواں سال ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس میں حصہ نہیں لیں گی۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر تین جاپان کی نائومی اوساکا نے بتایا کہ وہ آزارینیکا کے خلاف ہونے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں انجری کا شکار ہو گئی تھیں جس کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت نہیں کریں گی۔فرانس میں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔انہوں نے ٹورنا منٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2020 - 16:04:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :