یو ایس اوپن کی فاتح نائومی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

جمعہ ستمبر 19:13

یو ایس اوپن کی فاتح نائومی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) یو ایس اوپن کی فاتح نا ئومی اوساکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث رواں سال ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس میں حصہ نہیں لیں گی۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر تین جاپان کی نائو می اوساکا کا کہنا ہے کہ وہ آزارینیکا کے خلاف ہونے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں انجری کا شکار ہو گئی تھیں جس کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت نہیں کریں گی۔فرانس میں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔انہوں نے ٹورنا منٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/09/2020 - 19:13:55

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments