علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ 19ستمبرسے شروع ہوگا

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:23

علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ 19ستمبرسے شروع ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تین روزہ پہلا علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ 19ستمبر بروز ہفتہ سے وڈ پگہ گرائونڈ، پشاور میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں پشاور کی بہترین چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/09/2020 - 19:23:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :