کوہ سلمان میں فاضلہ کچھ ملٹی پرپز گرائونڈ کا سنگ بنیاد، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی

گرائونڈ مختلف کھیلوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں کرکٹ بھی شامل ہے،گرائونڈ میں پویلین بھی تعمیر کیا جائے گا‘عدنان ارشد اولکھ کی گفتگو

جمعہ ستمبر 20:50

کوہ سلمان میں فاضلہ کچھ ملٹی پرپز گرائونڈ کا سنگ بنیاد، ڈی جی سپورٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمعہ کے روز تحصیل کوہ سلمان میں فاضلہ کچھ ملٹی پرپز گرائونڈ کا سنگ بنیاد رکھا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ فاضلہ کچھ ملٹی پرپز گرائونڈ مختلف کھیلوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں کرکٹ بھی شامل ہے،گرائونڈ میں پویلین بھی تعمیر کیا جائے گا، فاضلہ کچھ ملٹی پرپز گرائونڈ کی تعمیر سے علاقہ کے نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولیات میسر آئیں گی اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تونسہ شریف میں شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم اور تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے افسران اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں تعمیراتی سامان اعلی معیار کا استعمال کیا جائے اس معاملے میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈیرہ غازی خان کے سٹی پارک میں نئے تعمیر ہونے والے ہاکی سٹیڈیم کے تعمیراتی اور آسٹروٹرف بچھانے کے کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ٹھیکیدار کو معیاری کام کرنے اور منصوبے کو جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے ہاکی کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولت فراہم کررہے ہیں جس سے وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بناسکیں گے، دور دراز کے علاقوں اور پہاڑوںمیں کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے منصوبے تعمیر کررہے ہیں، پنجاب حکومت کی ہدایت پر کوہ سلمان میں بھی سپورٹس کے منصوبے شروع کردیئے ہیں، تحصیل کوہ سلمان میں فاضلہ کچھ ملٹی پرپز گرائونڈ کی تعمیر سے علاقوں کے نوجوانوں کو بھی سپورٹس میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/09/2020 - 20:50:03

Your Thoughts and Comments