تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی کے اہم نکات جاری

جمعہ ستمبر 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی کے اہم نکات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے دوران ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ "راوی ریور فرنٹ اربن پراجیکٹ" کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

. قومی ایئرلائن میں اصلاحات کے پیش نظر ایف آئی اے نے 50 پائلٹس اور جعلی دستاویز کی بنیاد پر لائسنسز کے حصول میں مبینہ معاونت کرنے والے سول ایوی ایشن کے کم از کم 5 افسران کے معاملے میں فوجداری تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ احمد جواد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے رشکئی اقتصادی زون کا بھی باضابطہ افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے "روشنی ڈیجیٹل اکاؤنٹس" متعارف کروا دیے۔

سمندر پار پاکستانیوں کو باہر بیٹھ کر بنک اکاؤنٹس کھلوانے کی اس سہولت سے ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پاک-آسٹریا فیچوچشولے انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا جہاں انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت اور فوڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں برقی بسیں چلانے کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی ای) کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔

اس سہولت سے یومیہ 48 ہزار مسافر مستفید ہوں گے اور یہ بسیں 8 گنا کم فضائی آلودگی پیدا کریں گی۔ احمد جواد کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران سمند پار پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کردہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31% اضافے کیساتھ 3.712 ارب ڈالرز سے 4.863 ارب ڈالرز ہوگئیں۔ 8. احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگی کیلئے (complaints.pass.gov.pk) کی شکل میں نیا ویب پورٹل قائم کیا گیا ۔کورونائ کے انسداد کیلئے تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی جاری؛ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل (انجماد و قرقی) آرڈر 2019 کے تحت صوبائی محکمہ جاتِ داخلہ نے کالعدم تنظیموں کی 964 جائیدادیں منجمد کردیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/09/2020 - 22:19:44

Your Thoughts and Comments