مصباح الحق ،اظہر علی کی بغیر بتائے وزیراعظم سے ملاقات ، پی سی بی نے وضاحت طلب کرلی

جمعہ ستمبر 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر بتائے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتائے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو طلب کر لیا ہے جب کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ وضاحت دینے سے بچ گئے ہیں۔مصباح الحق اور اظہر علی آئندہ ہفتے پیش ہو کر اس حوالے سے وضاحت دیں گے جنہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کئے جانے پر کرکٹرز کی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/09/2020 - 23:06:41

Your Thoughts and Comments