عالمی روپ سکیپنگ چمپئن شپ آئندہ برس 28 جولائی سے 7 اگست تک امریکہ میں ہوگی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) عالمی روپ سکیپنگ چمپئن شپ آئندہ برس 28 جولائی سے 7 اگست تک امریکہ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث پانچ ماہ تک تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں اور دنیا بھر کے کھیلوں کے میدان ویران ہوکر رہ گئے تھے، جس کے باعث قومی روپ سکیپنگ چمپئن شپ منعقد نہ ہوکی اب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں اور دسمبر یا آئندہ برس جنوری میں قومی روپ سکیپنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا چناؤ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 19/09/2020 - 15:00:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :