ڈییپارٹمنٹل کرکٹ کا خاتمہ بیروزگاری کا باعث نہیں ہوگا :شاہد آفریدی

بیشتر پلیئرز کا کوئی مستقبل نہیں جو اپنا اچھا وقت گزار چکے ہیں :سابق آل راؤنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:56

ڈییپارٹمنٹل کرکٹ کا خاتمہ بیروزگاری کا باعث نہیں ہوگا :شاہد آفریدی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2020ء ) سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا خاتمہ بڑی تعداد میں بیروزگاری کا باعث نہیں بنے گا کیونکہ سائیڈ لائن ہونے والے بیشتر پلیئرز کا اب کھیل میں کوئی مستقبل باقی نہیں کیونکہ وہ اپنے عروج کا وقت گزار کر ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیا نظام آئے ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا لہٰذا اسے کچھ وقت دینا چاہئے اور اگر یہ بات کہی جا رہی ہے کہ اس سسٹم کے تحت ورلڈ کلاس پلیئرز تیار کرنے میں مدد ملے گی تو پھر نتائج کیلئے جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے سال یا ڈیڑھ سال تک اس کی حمایت کرنی چاہئے ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سات عشرے پرانا ملک ہے اور چونکہ ہر چیز کو اپنا آپ منوانے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے لہٰذا نئے ڈومیسٹک سسٹم کو بھی کچھ وقت دیتے ہوئے سپورٹ کرنا چاہئے ۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 14:56:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :