فائرنگ سے زخمی ہونیوالے نامور لبنانی فٹبالر محمد احمد عتوی چل بسے

فٹبالربیروت دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ میں شریک تھے،اس دوران اندھی گولی انکے سر میں لگی،ڈاکٹر نے آپریشن کے ذریعے گولی نکالی تاہم خون بہنے کی وجہ سے حالت تشویشناک تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:06

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے نامور لبنانی فٹبالر محمد احمد عتوی چل بسے
بیروت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 ستمبر 2020ء ) لبنان کے مایہ ناز فٹبالر کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے فٹ بالر محمد احمد عتوی بیروت دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں شریک تھے کہ اس دوران اچانک اندھی گولی ان کے سر میں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹر نے آپریشن کے ذریعے گولی نکالی تاہم خون بہنے کی وجہ سے ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ 32 سالہ فٹبالر مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موت سے لڑتے رہے اور آخر کار آج زندگی کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فٹ بالر کے علاوہ بھی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئی دہشت گردی نہیں بلکہ شادی اور جنازے سمیت دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ لبنان کی ثقافت ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کی گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ 1987ء میں پیدا ہونے والے محمد اتوی لبنان کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک تھے، انہوں نے 3 بار نیشنل لیگ کا ٹائٹل جیتا اور وہ متعدد کلبز میں مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔ تین بار قومی ٹیم کے کپتان رہنے والے فٹبالر کو کلبز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 15:06:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :