حیدر علی کے بعد انڈر19کھلاڑی قاسم اکرم بھی مستقبل میں پاکستان کھیلے گا:اعجازاحمد

عاقب جاوید، عامرخان اور روحیل نذیربھی جونئیر ٹیم سے اوپر جائیںگے،حيدرعلی کی کاميابيوں پرخوشی ہوئی :انڈر19 ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:59

حیدر علی کے بعد انڈر19کھلاڑی قاسم اکرم بھی مستقبل میں پاکستان کھیلے گا:اعجازاحمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2020ء ) قومی انڈر19 کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ وہ حيدرعلی کی کاميابيوں پر خوش ہيں۔ لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اعجازاحمد نے کہا کہ حيدرعلی نے انڈر19 ورلڈ کپ، پاکستان سپر لیگ اوراب قومی کرکٹ ٹيم ميں بھی پرفارم کيا ہے، وہ اچھا بيٹسمين ہے ليکن روہت شرما سے مقابلہ کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد نےانڈر19 کرکٹرز کے ٹرائلز کو خوش آئند قرارديا۔ انھوں نے کہا کہ اوپن ٹرائل میں پورے پاکستان سے کرکٹرز کواپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا،اس حوالےسےتمام سلیکٹرز اور کوچزکے ساتھ رابطے میں ہوں۔ ہیڈ کوچ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پاکستان میں ابھی بھی نچلی سطح پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈر19 کھلاڑی قاسم اکرم بھی مستقبل میں پاکستان کھیلے گا جب کہ عاقب جاوید، عامرخان اور روحیل نذیربھی جونئیر ٹیم سے اوپر جائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 15:59:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :