ایف آئی اے کی عالمی بکی گروہ کے ملزم فیصل چٹاکوکلین چٹ ،عدالت برہم

مقدمے سے نکالنے کی استدعا مسترد ،عدالت نے تفتیشی افسر ایف آئی اے فرید احمد خان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:44

ایف آئی اے کی عالمی بکی گروہ کے ملزم فیصل چٹاکوکلین چٹ ،عدالت برہم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2020ء ) مقامی عدالت نے پاکستان سپر لیگ 2020ء میچ فکسنگ سے متعلق ایف آئی اے نے بین الاقوامی بکی گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم فیصل چٹا کو کلین چٹ دینے پر تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے چالان مسترد کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر ایف آئی اے فرید احمد خان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، کراچی کی بینکنگ عدالت کے روبرو پاکستان سپر لیگ 2020ء میچ فکسنگ سے متعلق پی ایس ایل میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنائسنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے بین الاقوامی بکی گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم فیصل چٹا کوکلین چٹ دیدی، ایف آئی اے تفتیشی افسر کے بدلتے موقف پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کا پیش کردہ چالان مسترد کر دیا، عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، عدالت نے ملزم محمد فیصل عرف چٹا کو مقدمے سے نکالنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے ڈائریکڑ ایف آئی اے کو شفاف تحقیقات کرنیکا حکم دیدیا، تفتیشی افسر نے سابقہ بیان دیا تھا کہ محمد فیصل عرف چٹا کیخلاف اہم شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ بیان میں تفتیشی افسر نے کہا کہ محمد فیصل عرف چٹا کیخلاف کوئی شواہد نہیں، عدالت نے تفتیشی افسر ایف آئی اے فرید احمد خان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، مقدمے میں مریندر کمار، نریش کمار، محمد فیصل عرف بوفیلا، احمد الرمغان، حنیف شیخ، محمد گرفتار ہیں جبکہ جبار امین، آفتاب احمد عرف عاطف ڈالر، وقاص عرف پرنس ، طلحہ صدیقی ،نعمان علی نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ پی ایس ایل 2020ء میں بکیوں نے معروف کرکٹر سے بھی رابطہ کیا تھا، دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا، ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 17:44:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :