وسیم اکرم اپنے ناقدین پر برس پڑے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:58

وسیم اکرم اپنے ناقدین پر برس پڑے
ٍکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے۔وسیم اکرم سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں جہاں وہ اپنے کرکٹ تجزیے کے ساتھ سماجی مسائل پر بھی روشنی ڈالتے رہتے ہیں، تاہم بعض اوقات انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں تیقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اس بار وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو بھی ا?ڑے ہاتھوں لیا اور ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہم سب کا مقصد ہے کہ ہم تھوڑی صحت مندانہ زندگی گزاریں، میں بہت جلد 55 سال کا ہو جاو?ں گا تو کیا ہوا، کبھی کبھی ا?پ کوشش کرتے ہیں اور وہ کام کر لیتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فیس بک پر انسٹاگرام پر کافی لوگ اپنی رائے بھی قائم کرتے ہیں، ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، ان سے یہ پتہ لگتا ہے کہ تمھاری بیک گراو?نڈ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا مجھے ا?پ کے بڑوں کا احساس ہوتا ہے، وہ بھی کہتے ہوں گے کہ ہم نے کیا کر لیا۔سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کچھ بندوں نے مجھے کہا کہ ا?پ سوئمنگ پول میں بغیر شرٹ کے ا?گئے، غلطی ہو گئی بھائی جان، اگلی مرتبہ تھری پیس سوٹ، اور اگر یہ بھی پسند نہیں تو گھاگرا پہن لوں گا، بولنے یا لکھنے سے پہلے نہ سوچنا، کلاسک ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 20:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :