عرفان جونیئر کا ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کرآسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:53

عرفان جونیئر کا ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کرآسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ بولر عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ بولراپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے اور ڈومیسٹک سیزن کے دوران ایکشن میں دکھائی دے کر بھر پور ٹیلنٹ دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

عرفان جونیئر نے گزشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود رواں سال شیڈول سیزن کیلئے انہیں سدرن پنجاب کی بجائے سیکنڈ الیون میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے وہ سلیکشن کمیٹی سے خاصے نالاں ہیں اور ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بجائے انہوں نے آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 21:53:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :