- Home
- Sports
- News
- سری لنکا کیخلاف شارجہ میں تاریخی کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز وطن واپس پہنچ گئے ..
سری لنکا کیخلاف شارجہ میں تاریخی کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز وطن واپس پہنچ گئے ،پرتپاک استقبال کیا گیا ،8 کھلاڑی اور آفیشلز دبئی سے لاہور ،ٹیم منیجر معین خان اور چار کھلاڑی کراچی ائیر پورٹ پہنچے ،شائقین نے پاکستان اور ٹیم کے حق میں نعرے لگائے ،مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف رہی ،آخری میچ میں فتحیاب ہو کر سری لنکا کیخلاف سیریز برابر کرنا اعزاز کی بات ہے‘ معین خان،تاریخی فتح پر بہت خوشی ہوئی،کوچ ڈیوڈ واٹمور کو آخری میچ جیت کر تحفہ دیا‘ کپتان مصباح الحق کی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلی خبر
منگل 21 جنوری 2014 13:26
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سری لنکا کے خلاف شارجہ میں تاریخی کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز وطن واپس پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔سری لنکا کو شکست دینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی اور آفیشلز دبئی سے لاہور پہنچے۔جن میں کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، محمد طلحہ، اظہر علی، محمد اکرم، شاہداسلم، طلحہ اعجاز ، عبدالرحمان، احمد شہزاد، اظہر علی،راحت علی اور وسیم احمد شامل ہیں جبکہ آفیشلزمیں قومی ٹیم کے ساتھ کوچ ڈیوڈ واٹمور اور جولین فاونٹین بھی ٹیم کے ساتھ لاہورپہنچے۔
ٹیم مینیجرمعین خان، اسدشفیق، خرم منظور اوروکٹ کیپر سرفرازاحمد دبئی سے کراچی پہنچے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اورآفیشلزجب ایئرپورٹ سے باہرنکلے تووہاں پرموجودلوگوں نے انکاشانداراستقبال کیااورپاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی20 کل کھیلا جائے گا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی