سری لنکاکیخلاف302رنزکا ہدف حاصل کرکے پاکستان نے ویسٹ انڈ یز کا تیزترین تعاقب کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

منگل 21 جنوری 2014 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) سری لنکاکے خلاف302رنزکا ہدف حاصل کرکے پاکستان نے تیزترین تعاقب کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا،پاکستان نے آخری ٹیسٹ میں سری لنکاکے خلاف302 رنزکا ہدف 5.25رنز فی اوورکے رن ریٹ سے کھیلتے ہوئے 57.3اوورزمیں حاصل کیا جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین رن ریٹ سے عبورکیا جانیوالا300یا اس سے زائد رنزکا ہدف ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کو حاصل تھا جس نے جون 1984ء میں انگلینڈکے خلاف لارڈزکے مقام پر342رنزکا ہدف 5.19کے رن ریٹ سے محض ایک وکٹ کے نقصان پر پوراکرلیاتھا۔جس میں گورڈن گرینج نے29 چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے ناقابل شکست 214 رنزبنائے تھے ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک صرف دو ہی ایسے واقعات ہوئے ہیں جب کسی ٹیم نے 5سے زائد رن ریٹ سے300یا اس سے زائد رنز کا ہدف عبورکیا ہو۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی چار سے زائد رن ریٹ کے ساتھ اتنے بڑے اہداف عبورکرچکی ہیں۔ انگلینڈ نے اگست2001ء میں آسٹریلیا کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 4.29رنز فی اوورکے رن ریٹ سے4وکٹوں کے نقصان پر 315 رنزبناکر جبکہ آسٹریلیا نے مارچ2002ء میں کیپ ٹاوٴن کے ۔واضح رہے کہ شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کا302رنزکا ہدف عبور کرنا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے 300یا اس سے زائد رنز کا ہدف عبورکرنے کا 27واں واقعہ تھا جن میں سے پاکستان ٹیم نے صرف دو بار یہ کارنامہ انجام دیاہے۔اس سے قبل اْس نے 1994ء میں کراچی کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف 314 رنزکا ہدف عبورکیاتھا۔

وقت اشاعت : 21/01/2014 - 13:26:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :