تین روزہ آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

اتوار 20 ستمبر 2020 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) بلوچستان انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس ورکشاپ گذشتہ روز سوات میں اختتام پذیر ہوگئی ہے۔بلوچستان انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین پروفیسر یوسف بلوچ جو کہ آل پاکستان انٹر بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں کے سوات ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین سید نبی شاہ نے شرکاء نے انعامات تقسیم کئے۔

ورکشاپ میں ملک بھر سے 22 بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ گذشتہ روز ایونٹ کے کوآرڈینیٹر محمد رمضان جمالی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ورکشاپ کا مقصد کھیلوں کے قوانین میں نئی نئی تبدیلوں کے بارے اور مضر صحت ادویات کا کھلاڑیوں کی صحت پر اثرات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کرنا تھی تاکہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران آفیشلز اور کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ ان کو کھیلوں کے مختلف قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات کھیلوں کے دوران آفیشلز اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہی نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ بلوچستان انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام تین روز تک جاری رہی، رمضان جمالی نے بتایاکہ کرونا وائرس کے باعث روواں سال آل پاکستان انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلوں منعقد نہیں ہوسکے کیونکہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں تمام تعلیمی ادارے بند رہے، اور امید ہے کہ ملک میں تمام تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کے حوالے سے آل پاکستان انٹر بورڈ کے اجلاس میں ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/09/2020 - 15:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :