میرا تھن ریس 11 اکتوبرکو راولپنڈی میں ہوگی

اتوار 20 ستمبر 2020 17:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) میرا تھن ریس 11 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگی۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ریس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ ریس ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے کورونا وبائی صورتحال میں واضح کمی کے بعد شہرمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کی مکمل بحالی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے منعقد کروانے کی ہدایت کی، جس کے بعد ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے میراتھن کے بھرپور انعقاد کیلئے باقاعدہ تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس او شمس توحید عباسی نے بتایا کہ ''دوڑ راولپنڈی'' میراتھن ریس 11اکتوبر 2020ئ کو ہوگی اس ریس کو مایہ ناز قومی ہیرو اوربرڈ آف ایشیائ عبدالخالق کے نام سے منسوب کیا جائے گا ، دوڑ ڈبل روڈ سپورٹس جمنازیم سے شروع ہوکر براستہ مری روڈ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں ختم ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہونگے، میراتھن ریس میں پہلی 10پوزیشنیں حاصل کرنے والے اتھلیٹس کو پرکشش انعامات اورشرکائ کو خصوصی تحائف پیش کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/09/2020 - 17:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :