فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے پہلے ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا

کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق،تعداد 5ہوگئی،3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جنہوں نے کورونا پازٹیو کوچ سے تعلق رکھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر ستمبر 12:34

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے پہلے ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2020ء ) آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جنہوں نے کورونا پازٹیو کوچ سے تعلق رکھا۔

ٹورنامنٹ منتظمین نے کورونا پازٹیو نتائج کے بعد پانچوں کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے، ان کھلاڑیوں کو فوری طورپر 7 روز کے لیے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے جب کہ فیڈریشن آف فرنچ ٹینس کے حکام نے اب تک مجموعی طورپر 900 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے آغاز سے اب تک فرانس میں 31500 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یوں اموات کی تعداد کے لحاظ سے فرانس دنیا میں ساتواں بڑا ملک بن چکا ہے۔                                                                                                                                                  

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/09/2020 - 12:34:47

Your Thoughts and Comments