قومی ٹیم میں موقع ملا تو اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلوں گا :شرجیل خان
آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہدف ضرور ہے لیکن ابھی ٹارگٹ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ہے: ٹیسٹ اوپنر
ذیشان مہتاب پیر 21 ستمبر 2020 12:49
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں موقع ملا تو پہلے کی طرح اٹیکنگ کرکٹ کھیلوں گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ تین سال کرکٹ سے دور رہا ہوں جو میرے لیے بہت مشکل وقت تھا،تاہم پابندی کے دوران بھی اپنے آپ کو متحرک رکھتا تھا۔
شرجیل خان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہدف ضرور ہے لیکن ابھی ٹارگٹ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اچھی پرفارمنس دے کر پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں گا۔
یاد رہے کہ شرجیل خان پر پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران سپاٹ فکسنگ الزام میں 5 سال پابندی لگی تھی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد شرجیل خان نے پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/09/2020 - 12:49:59
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
-
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز فیصل ایوب کھوکھو
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے