آئی سی سی چیف میچ ریفری ٹیسٹ سیریز بچانے میدان میں آگئے

وزارت صحت کے ڈاکٹروں کوقائل کریں کہ بنگلہ دیش کے دورے کیلئے 14 روزہ قرنطینہ میں نرمی برتی جائے،رنجن مدوگالے کی سری لنکن کرکٹ بورڈ سے درخواست

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 ستمبر 2020 15:27

آئی سی سی چیف میچ ریفری ٹیسٹ سیریز بچانے میدان میں آگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2020ء ) آئی سی سی چیف میچ ریفری ایک ٹیسٹ سیریز بچانے میدان میں آگئے ہیں،کرکٹ کی تاریخ میں یہ بھی منفرد واقعہ ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے حاضر سروس آفیشل 2 ممالک کی ٹیسٹ سیریز کی بحالی کے لئے کام کریں۔ آئی سی سی کے میچ ریفری رنجن مدوگالے سری لنکا کرکٹ بورڈ کو درخواست کرچکے ہیں کہ وہ اپنی وزارت صحت کے ڈاکٹروں کو راضی کرے اور انہیں قائل کرے کہ بنگلہ دیش کے دورہ سری لنکا کے لئے 14 روزہ قرنطینہ میں نرمی برتی جائے۔

وزارت صحت نے تاحال 14 روزہ قرنطینہ کی شرط پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، سری لنکا کرکٹ نےوزارت صحت کو راضی کرنے کے لئے ایک اور کوشش بھی کی ہے۔ وزارت صحت کو سمجھایا گیا ہےکہ وہ کھلاڑیوں کو بائیو ببل میں ٹریننگ کی اجازت دے،پورا ہوٹل تک کھلاڑیوں کیلئے بک ہے اور اہم بات یہ ہے کہ اس میں باہر کا کوئی فرد نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ادھر بنگلہ دیشی بورڈکے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہاکہ ہم نے سری لنکا کرکٹ کو ٹور پر آنے کیلیے اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے، اس کے بعد ہماری کوئی بات نہیں ہوئی، ابھی تک وہاں سے صرف یہی جواب آیا کہ بورڈ کا ملکی اتھارٹیز سے رابطہ جاری اور اب تک مفید بات چیت ہوئی ہے۔

ہمیں توقع ہے کہ 1،2 روز میں وہاں سے حتمی جواب آجائے گا۔ واضح رہے کہ بی سی بی چاہتا ہے کہ کھلاڑیوں کو سری لنکا پہنچنے کے ایک یا 2 روز کے اندر ہی فیلڈ میں جانے کی اجازت مل جائے۔ ؎ٹیم گال یا دمبولا میں ٹھہرے، نظام الدین نے کہاکہ ہم نے دمبولا میں کیمپ کے حوالے سے بات کی ہے،مگر اس سے قبل ہیلتھ پروٹوکول کے حوالے سے معاملات طے ہونا ضروری ہیں، میزبان بورڈ اس پر کام کررہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ہیلتھ پروٹوکول کی تصدیق کے بعد کوئی اور مسئلہ سامنے آئے گا۔
وقت اشاعت : 21/09/2020 - 15:27:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :